آج لوٹن میں جلوس نکالا جائے گا

February 28, 2020

لوٹن (جنگ شہزاد علی) آج ویسٹ بورن روڈ لوٹن سے ٹاون ہال تک مسلم کمیونٹی کے زیر انتظام ایک احتجاجی جلوس نکلے گا، لوٹن مسلم برادری کے جلوس میں غیر مسلم کمیونٹی سے بھی مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے شرکت کی اپیل کی گئی ہے لوٹن منتظمین نے بتایا ہے کہ احتجاجی پروگرام کیلئے پولیس سے منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔ لوٹن احتجاجی جلوس دو بجے روانہ ہوگا۔ لوٹن مسلم کمیونٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف بھارت کے انتہا پسند عناصر کے حالیہ اقدامات تشویشناک ہیں۔