جریمی کوربن کا نئی دہلی میں قتل عام پر اظہار تشویش

February 28, 2020

برطانیہ کے قائد حزب اختلاف جریمی کوربن نے نئی دہلی میں بلوائیوں کے ہاتھوں قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے مظاہرہ کرنے والوں کےساتھ کھڑے ہیں۔

جریمی کوربن نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔

دوسری جانب نئی دہلی میں فسادات پر قابو نہ پایا جاسکا اور نئی دہلی میں فسادات کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 38 تک جاپہنچی ہے۔