کورونا وائرس: چمن بارڈر ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

March 01, 2020

وفاقی حکومت نے افغانستان میں کورونا وائرس کی موجودگی کے باعث پاک افغان سرحد پر چمن بارڈر ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 مارچ سے چمن میں واقع پاک افغان بارڈر ایک ہفتے کیلئے مکمل طور پر بند رہے گا، اس دوران ہر قسم کی آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔

وفاقی وزرات داخلہ نے ایف سی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ 2 مارچ سے بارڈر بند رکھنے کے حوالے سے انتظامات کرلیں۔