روس، دنیا کی سب سے گہری جھیل پر ہیلی کاپٹر کے شاندار اسٹنٹس

March 01, 2020

روس کی منجمد جھیل پر ہیلی کاپٹر کے شاندار اسٹنٹس

روس میں خطروں کے کھلاڑیوں نے دنیا کی سب سے گہری منجمد جھیل پر ہیلی کاپٹر، ٹرک، بوٹ اور موٹر بائیکس کے شاندار اسٹنٹس پیش کیے۔

روس کے سرد ترین مقام سائبیریا کی Baikal نامی گیرے منجمد جھیل پر دوسرے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں خطروں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے خون جما دینے والے سرد موسم میں برفیلی جھیل پر تیز ترین رفتار سے ٹرکس، بائیکس، کاریں، کواڈ بائیکس اور ہیلی کاپٹر دوڑاتے ہوئے خوب ریس لگائی۔

اس نوعیت کے منفرد ایونٹ میں ماہر پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو 6 اعشاریہ 65 فٹ کی پرواز پر ایک میل کا راستہ 167میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کرنے کا روسی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔