امریکی ماڈل نے گلاب جامن بنانے کی ترکیب پوچھ لی

March 17, 2020

معروف امریکی ماڈل کرسٹین ٹائیگن نے گلاب جامن بنانے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے مداحوں سے ترکیب پوچھ لی۔

کرسٹین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ پہلی بار جلد ہی گلاب جامن بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں، جس کے لیے وہ بہت زیادہ پر جوش بھی ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے کچھ ٹِپس بھی مانگیں۔

امریکی ماڈل کے اس ٹوئٹ پر دنیا بھر سے ان کے پرستار بڑی تعداد میں انہیں ٹِپس دے رہے ہیں۔