کورونا، پاکستانی ڈاکٹر کے انتقال پر امریکا کا اظہار افسوس

March 24, 2020

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے گلگت میں کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والے ڈاکٹر اسامہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں امریکا تمام میڈیکل ورکرز کے ساتھ کھڑا ہے۔

ایلس ویلزنے مزید کہا کہ ہم طبی عملے کو سلام پیش کرتے ہیں، جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچارہے ہیں۔