سرائیکی پارٹی نے ریلیف پیکج کو ناکافی قرار دے دیا، علیحدہ فنڈ کا مطالبہ

March 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی نے حکومتی ریلیف پیکج کو ناکافی قرار دے دیا، اس سے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے۔ یہ بات پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، ملک عدیل ذیشان وینس ایڈووکیٹ، احمد نواز سومرو ودیگر نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دو ٹوک انداز میں حکومتی پالیسی اور موقف واضح کرے اور امداد کے لیے طریقہ کار اور معیار مقرر کرے کہ کونسے سے غریب افراد امداد کے مستحق ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے سرائیکی خطے کی عوام کے لئے علیحدہ امداد مختص کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ سرائیکی خطے کے عوام کی محرومیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے تاکہ مزید سرائیکی عوام کو بدحالی سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ امداد کا طریقہ کار بھی واضع کیا جائے۔