ہنگری میں برطانوی سفیر کورونا سے ہلاک

March 26, 2020

ہنگری میں تعینات برطانیہ کے ڈپٹی سفیر کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے ہنگری کے دارلحکومت بوداپست میں اپنے ڈپٹی سفیر اسٹیون ڈک کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ مذکورہ سفیر کووِڈ 19 یعنی کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ 37سالہ سفیر گزشتہ سال دسمبر سے ہنگری میں تعینات تھے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 472037 ہو گئی جبکہ یہ موذی وائرس اب تک 21302 افراد کی جان لے چکا ہے۔