• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 472037 ہو گئی جبکہ یہ موذی وائرس اب تک 21302 افراد کی جان لے چکا ہے۔

کورونا وائرس سے امریکا میں صورتِ حال خراب تر ہوتی جا رہی ہے جہاں آج ریکارڈ 252افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکا میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1 ہزار 32 ہو گئی۔

امریکا میں آج ہی کورونا کے 13 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ امریکا بھر میں مجموعی کیس 68489 ہو گئے۔

صرف نیویارک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 366 ہے جبکہ33013 افراد اس سے متاثر ہیں۔

واشنگٹن میں تمام غیر اہم کاروباری مراکز24 اپریل تک بند کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: فرانس میں کورونا سے خاتون سمیت 3 پاکستانی جاں بحق

امریکا میں کورونا وائرس کے شکار ہونے والے 394 افراد اب تک صحت مند ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین