برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے نئی ہدایات جاری

March 26, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے جس کے نتیجے میں برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے نئی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جن پاکستانیوں کے ویزے ختم ہو چکے ہیں یا ہو نے والے ہیں ہائی کمیشن سے رابطہ کریں، ہائی کمیشن سے رابطہ بذریعہ ای میل کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے جارہ کی گئیں ہدایات میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت صورتحال کو سمجھتے ہوئے یہ مسئلہ حل کرے گی۔

پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق لندن ہائی کمیشن سے ویزہ ختم ہونے والے لاتعداد پاکستانیوں کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے۔