آشا پوسلے کی 22ویں برسی

March 27, 2020

لاہور(خالد محمود خالد)پاکستان کی پہلی فلم "تیری یاد"کی ہیروئین اداکارہ اور گلوکارہ صابرہ بیگم المعروف آشا پوسلے کی 22ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی۔ آشا پوسلے26مارچ 1998کو انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گڑھی شاہولاہور میں انتقال کر گئی تھیں۔ آشا پوسلے نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز 1942میں پنجابی فلم "گوانڈی"سے کیا تھا جس میں معروف اداکار شیام ہیرو تھے۔