بیلجئم، بلی میں بھی کورونا کی تشخیص

March 27, 2020

بیلجئم کے کرائسز سینٹر کے مطابق ایک ویٹرنری سرجن نے مطلع کیا ہے کہ ایک بلی جو اپنے کرونا وائرس سے متاثر مالک کے ساتھ تھی اس میں بھی کرونا وائرس پایا گیا ہے ۔

سینٹر کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس کسی فرد سے فرد کو ہی نہیں بلکہ کسی بھی جگہ موجود ہو سکتا ہے۔

کورونا وائرس کئی گھنٹوں سے لیکر کئی دن تک زندہ رہ سکتا ہے اور یہ وہاں سے جوتوں کپڑوں ، گاڑیوں، جانوروں اور کسی بھی ذریعے سے پہنچ سکتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گھروں میں رہیں، کم از کم آپس میں ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی بچائیں ۔

دوسری جانب بیلجئم میں کرونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 69 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 289 ہوگئی ۔

کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 7284 تک پہنچ گئی، جن میں گذشتہ 24 گھنٹے میں سامنے آنے والے 1049 مریض شامل ہیں، اسی دوران 490 نئے مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل بھی کیا گیا۔