• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم میں کورونا وائرس سےگذشتہ 48 گھنٹے کے دوران  34 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 122 تک پہنچ گئی ہے۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے قائم کردہ کرائسز سینٹر کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ بیلجیئم میں اس وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 4269 ہوگئی ہے۔

  24 گھنٹوں کے دوران 526 نئے کورونا پازیٹیو کیس شامل ہیں، اس وائرس کے سبب اس وقت 1859 افراد ہسپتالوں میں داخل ہیں جس میں سے 381 کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ہے ۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 256 نئے مریضوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق یہ سب کچھ تکلیف دہ ہے لیکن اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ضروری ہے کہ شہری اپنے آپ کو گھروں تک محدود کر لیں، اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں یہی ہمارا کردار ہے۔

تازہ ترین