کورونا، برسلز کی سب سے بڑی مسجد کا 33 ہزار یورو کا عطیہ

March 28, 2020

دارالحکومت برسلز کی سب سے بڑی مسجد نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے 33 ہزار یورو کا عطیہ کیا ہے ۔

یورپین دارالحکومت برسلز کی اہم ترین کمیون (میونسپلٹی ) 1000 برسلز کے میئر فلپ کلاز عطیہ کی ہوئی رقم کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ برسلز کے اسپتال سینٹ پیٹرز نے اپنی سطح پر شہریوں سے اپیل کی تھی کہ ہسپتال کو کرونا مریضوں کیلئے ضروری ترین وینٹیلیٹرز چاہئیں ۔

جس کے جواب میں شومین پر واقع سب سے بڑی مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے 33 ہزار یورو کا عطیہ اسپتال کو پہنچا کر اس کی اطلاع میئر کو دی۔