زلفی بخاری کا خواجہ آصف کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

March 28, 2020

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ خواجہ محمد آصف نے الزامات لگاکر میری ساکھ متاثر کی اس لیے عدالت سے رجوع کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کسی اور ملک میں یہ الزام لگاتے تو جیل میں ہوتے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ذمے دار ریاست اپنے لوگوں کو کھلے آسمان تلے نہیں چھوڑ سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان زائرین کو واپس لانے میں میرا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی اس حوالے کوئی اثر و رسوخ استعمال کیا۔

زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت نے تفتان بارڈر پر پاکستانی زائرین کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔