لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز کا تناسب کم ہوا، ترجمان گلگت بلتستان

March 29, 2020

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کے کیسز کا تناسب کم ہوا ہے، حکومت لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لیے تمام وسائل بروئےکار لا رہی ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے کے تعاون سے بہت جلد صوبے میں 3 کورونا وائرس ٹیسٹنگ سینٹر قائم کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں 3 ٹراما سینٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں، بہت جلد گلگت میں پہلا کورونا اسپتال بنے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ نادار افراد میں مفت راشن کی تقسیم کا فارمولہ طے ہوگیا ہے، راشن ہر ضلع میں انتظامیہ کی سرپرستی میں تقسیم کیا جائے گا۔