پنجاب میں کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق، تعداد 6 ہوگئی

March 30, 2020

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں عالمی وبا سے مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں، جس کے مطابق مرنے والی خاتون کی عمر 68 سال تھی جس کا رحیم یار خان میں علاج جاری تھا۔ خاتون سعودی عرب سے واپس آئی تھی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق اب تک پنجاب میں کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کنفرم 593 مریض زیرعلاج ہیں۔ ٹیمیں مستقل بنیادوں پر مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کا ٹیسٹ کر رہی ہیں۔