محکمہ ریلوے کے مختلف شعبوں میں کام بند نہ ہوسکا، منظور رضی

March 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریلوے ورکرز یونین کے چیرمین منظور احمد رضی نے کہا ہے کہ ٹرینیں بند کرنے کے باوجود محکمہ ریلوے کے مختلف شعبوں میں کام بند نہ ہوسکا،اعلی حکام نے ریلوے مزدوروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیاہے، ریلوے ورکشاپس، واشنگ لائن، ٹریکس پر بدستور کام جاری ہے اور انتظامیہ کی جانب سے عملے کو حفاظتی ماسک اور دستانے تک فراہم نہیں کئے گئے ہیں، منظور رضی نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ریلوے کے غریب مزدوروں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے اور حفاظتی اشیاء فراہم کی جائیں، یونین نے جنرل سیکریٹری راؤ نسیم نے کہا کہ معمر ورکرز سے بھی کام لیا جارہا ہے۔