سیکرٹری اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک کافلور ملوں کا معائنہ

March 30, 2020

پشاور ( نیوز ڈیسک )صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی ہدایت پر سیکرٹری محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نثاراحمد اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر خان نے آٹے کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ کے ہمراہ پشاور کے فلور ملوں کا معائنہ کیا۔ انہوںنے سرکاری آٹے کاریکارڈ چیک کیا اور مختلف آٹا ڈیلروں کو فون کرکے معلومات حاصل کیں ۔ایک فلور مل کے ریکارڈ میں بے قاعدگی کی صورت میں گندم کا کوٹہ 3 دن کے لئے معطل کرکے سیکرٹری فوڈ نےاحکامات جاری کرکے مذکورہ مل کاکوٹہ قریبی مل کو حوالہ کیا تاکہ ڈیلرز اپنا کوٹہ عوام تک پہنچائے۔ سیکرٹری فوڈ نے گندم کا کوٹہ پانچ ہزار ٹن سے بڑھاکر چھ ہزار ٹن کردیا، اس سے قیمتوں میں مزید کمی آئیگی اس کے علاوہ پنجاب سے آٹے کی سپلائی آج سے شروع ہوگئی ہے۔ آئندہ ہفتے تک قیمتوں میں مزید کمی آئے گی اور عوام کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ہمارےصوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں اوروافر مقدار میں موجود ہے، پشاور میں 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف ماركیٹس میں ڈیلرز کو چیک کر رہے ہیں، محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام نے سخت ہدایات جاری کی کہ روزانہ کی بنیاد پر سرکاری لسٹ کے مطابق تمام آٹا ڈیلروں کا ریکارڈ چیک کیا جائے تاکہ کوئی سرکاری آٹا زیادہ قیمت پر عوام پر فروخت نہ کریں اگرکوئی ڈیلر یا فلور ملزنے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کوشش کی تو اسکا لائسنس معطل کر کے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔