کورونا وائرس کے سامنے سُپر پاورز بھی بے بس ہیں، اسد قیصر

March 30, 2020


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ دُنیا کی تاریخ کو انوکھی صورتحال کا سامنا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ کورونا وائرس کے سامنے پوری دُنیا کی ٹیکنالوجی، معیشت اور سُپر پاورز بھی بے بس ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ واحد طاقت صرف اللّہ کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے عوام سے کہا کہ حکومت اور ڈاکٹرز کی ہدایات پرعمل درآمد کیا جائے، گھروں میں رہیں، سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔