شہباز شریف کی میر جاوید رحمٰن کی صحتیابی کیلئے دعا

March 30, 2020

مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میر جاوید رحمٰن کی علالت کی خبر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی میرجاوید رحمٰن کوصحت کاملہ عطا فرمائے، انہوں نے کہا کہ بڑے بھائی کی شدید علالت پر میر شکیل الرحمٰن کو انسانی بنیادوں پر رہا کرنا چاہیے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میر جاوید رحمٰن کی شدیدعلالت کا تقاضا ہے کہ میرشکیل الرحمٰن گھر کے بڑے کے طور پر خود موجود ہوں۔

شہبازشریف نے کہا کہ میر صحافت میرخلیل الرحمان کے خاندان کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں ہم یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔