مودی سرکار کا غیر انسانی اقدام، شہریوں پر بلیچ اسپرے

March 30, 2020

مودی سرکار کا غیر انسانی اقدام، شہریوں پر بلیچ اسپرے

دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں تاہم بھارتی ریاست اتر پردیش میں مودی سرکار گھروں کو واپس آنے والے بھارتیوں پر ہی بلیچ اسپرے کر رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بریلی ضلع میں پولیس کی موجودگی میں اسپیشل بسوں میں گھروں کو واپس آنے والے بھارتی شہریوں پر انتہائی غیرانسانی انداز میں بلیچ اسپرے کیا گیا۔

واضح ہے کہ ان شہریوں میں عورتین اور بچے بھی شامل تھے، اور یہ زمین پر بیٹھے ہوئے تھے تب ان پر بلیچ اسپرے کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر جہاں اپوزیشن نے مودی سرکار سے جواب طلب کیا ہے، وہیں عوامی سطح پربھی اس غیر انسانی سلوک پر احتجاج کیا جارہا ہے۔