معروف صنعتکار حسین داؤد کا کورونا فنڈ میں ایک ارب روپے دینے کا اعلان

April 03, 2020

معروف صنعتکار حسین داؤد کا کورونا فنڈ میں ایک ارب روپے دینے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) اینگرو گروپ کے چیئرمین اور معروف صنعتکار حسین داؤد نے کورونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے ایک ارب روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایک اعلامیے کے مطابق یہ رقم قلیل اور طویل مدتی مقاصد کیلئے استعمال ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق حسین داؤد کا کہنا ہے کہ جب قوم کو ضرورت ہو ایسے میں خدمت ضروری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بیک وقت مختلف شعبوں پر کام کرنا ہوگا، انکا کاروباری گروپ اس بیماری کو روکنے، تشخیص کے علاوہ ڈاکٹرز اور دیگر فرنٹ لائن ورکرز کی حفاظت پر کام کرے گا۔