لبنان میں شامی پناہ گزینوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے،ہیومین رائٹس واچ

April 03, 2020

کراچی (جنگ نیوز) ہيومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ لبنان ميں شامی پناہ گزينوں کے ساتھ امتيازی سلوک اپنايا جا رہا ہے۔ اس ادارے نے الزام عائد کيا ہے کہ اس ضمن ميں متعارف کردہ پابنديوں ميں بالخصوص شامی پناہ گزينوں کو ہدف بنايا گيا ہے اور انہیں امتیازی سلوک کا سامنا ہے، لبنانی شہریوں کے برعکس پناہ گزینوں کو سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔ ايچ آر ڈبليو کے مطابق مارچ کے اوائل سے 8 بلديات ميں جزوی طور پر کرفيو نافذ ہے، جس سبب پناہ گزينوں کی نقل و حرکت کافی محدود ہو گئی ہے۔