گھروں میں سبزیاں اگانے کے لئے آن لائن ٹریننگ پروگرام

April 03, 2020

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز نے گھروں میں سبزیاں اگانے اور عوام کو گھروں میں صحت مند سرگرمی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے آن لائن ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس سلسلے میں جمعرات کی دوپہر سماجی رابطے کے ایک سافٹ وئیر کے ذریعے عوام کو گھروں میں سبزیاں اگانے کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔ ٹریننگ پروگرام میں انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم حیدر، فیکلٹی ممبران معظم انیس، ڈاکٹر مبین سرور، ڈاکٹر محمد شفیق اور ایم فل سکالر ارسلان نے گھروں میں سبزیاں اگانے سے متعلق شرکاء کو ٹریننگ دی۔