کورو نا،پاکستانی نژاد برطانوی نرس انتقال کرگئیں

April 03, 2020

لندن میں کورونا وائرس کی شکار پاکستانی نژاد برطانوی نرس اریما نسرین انتقال کرگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اریما کا انتقال والسال مینر ہاسپٹل میں ہوا جہاں وہ 16 برس سے کام کررہی تھی۔

اریما میں 13 مارچ کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں اسپتال میں رکھا گیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی نرس تین بچوں کی ماں تھیں۔