ہمیں کورونا سے خطرہ نہیں، یہ خطرناک سوچ ہے، وزیراعظم

April 03, 2020

ہمیں کورونا سے خطرہ نہیں، یہ خطرناک سوچ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ سوچ خطرناک ہے کہ ہمیں کورونا وائرس سے خطرہ نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران یہ رجحان بہت خطرناک ہے کہ ہم پاکستانیوں میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت بہت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی لوگ جمع ہوسکیں، وہاں لاک ڈاؤن ہے، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وائرس کتنی تیزی سے پھیلے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ابھی تک لاک ڈاؤن ہے 14 اپریل کے بعد نظرثانی ہوگی، صرف ڈیفنس اور گلبرگ میں لاک ڈاؤن سے یہ کامیاب نہیں ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن تب تک کامیاب نہیں ہوگا جب تک کچی آبادیوں اور غریبوں کے محلے بھی بند ہوں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہے کہ توازن قائم کرلیں، لاک ڈاؤن بھی رہے اور روزگار کے لیے کنسٹرکشن سیکٹر بھی چلالیں۔