کورونا کے مریض امید نہ چھوڑیں، شعیب اختر

April 04, 2020

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض امید نہ چھوڑیں اس بیماری کا علاج ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ انشاءﷲ وہ دن دور نہیں جب ہم اس وبا سے باہر آجائیں گے۔ آپ اکیلے نہیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شعیب اختر نے مریضوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ امید نہ چھوڑی جائے کیونکہ اس بیماری کا علاج ہے۔ ﷲ کرے آپ جلد صحت یاب ہوجائیں۔