وزیر اعظم عمران خان سے طیبہ خانم بخاری کی ملاقات، کورونا فنڈ کیلئے 50 لاکھ روپے کا چیک دیا

April 04, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیر اعظم عمران خان سے معروف مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ طیبہ خانم بخاری نے پچاس لاکھ روپے کا چیک کورونا ریلیف فنڈ کیلئے وزیر اعظم کو پیش کیا ۔ انہوں نے کورونا ریلیف مہم کیلئے فنڈ ریزنگ کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کے جذبے کو سراہا۔