کورونا لاک ڈاؤن مایا علی نے بیکنگ شروع کردی

April 05, 2020

کورونا لاک ڈاؤن مایا علی نے بیکنگ شروع کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے جس سے اب تک دنیا بھر میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوچکے ہیں۔اس جان لیوا وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پاکستان سمیت کئی ممالک لاک ڈاؤن ہیں۔لاک ڈاؤن کی ایسی ہی صورتحال میں پاکستان کی ناور شخصیات نے بھی گھروں میں تنہائی اختیار کرلی ہے اور قرنطینہ میں جانے کے بعد دلچسپ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔فلم ’طیفہ ان ٹربل‘ میں اپنی اداکاری کے جوہردکھانے والی اداکارہ مایا علی نے بھی فراغت یہ ان دنوں میں بیکنگ شروع کردی ہے۔ جی ہاں، مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ چاکلیٹ چپ کوکیز بنا رہی ہے اور ساتھ انہوں نے لکھا کہ میں نے پہلی بار پہلی بارچاکلیٹ چپ کوکیزبنائے جو ان کی والدہ کی جانب سے بھی پسند کیے گئے۔واضح رہے کہ اداکارہ نے کورونا وائرس کے باعث یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے بھی حکومت پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ ان خاندانوں کی خوارک کے لیے کچھ کرے۔