انیل مسرت کی طرف سے گجرات میں راشن کی تقسیم

April 06, 2020

راچڈیل (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم کے مشیر انیل مسرت نے گجرات کے نواحی قصبہ ڈنگہ میں کروڑوں روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا۔ برطانیہ کے معروف بیرسٹر عامر الیاس نے اس سلسلہ میں انیل مسرت کی فلاحی تنظیم دی رافے مسرت فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی اپیل پر وسیع پیمانے پر گھر گھر جا کر لوگوں کو اشیائے خوردونوش پہنچائیں۔ پاکستان میں لاک ڈائون کی وجہ سے اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے غائب ہے۔ ان بدترین حالات میں انیل مسرت پاکستان کے مختلف علاقوں میں مستحق افراد کو راشن مہیا کر رہے ہیں ۔