بلوچستان میں تعلیم و صحت کی ترقی حکومتی ترجیح نہیں‘بی این پی

April 06, 2020

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وممبرسینٹرل کمیٹی چیئرمین جاوید بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کوقرنطینہ بنانے میں صوبائی حکومت کی بدانتظامی کھل کرسامنے آگئی، سردار منیر احمد لوہڑ کاریزمیں تعمیرشدہ ہسپتال کومحکمہ صحت انتظامی امورمیں لینے سے انکاری ہے لیکن قرنطینہ بنانے پربضد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی نوجوانوں نے مشکلات کے باوجود ہسپتال کی کھنڈرنما عمارت میں اپنی مددآپ کے تحت لائبریری کیا بنائی وہ بھی حکومت کی نظرکو بھاگئی کہ کیوں بلوچستان کے نوجوان کتاب سے دوستی کریں جن قوتوں کاخاصہ رہاہوکہ تعلیمی اداروں کوطاقت اورفورسزکے حوالے کیا جائے جہاں لائبریری کوقرنطینہ بنا یا جائے لیکن اسے صحت کے حوالے سے فعال نہ بنایا جائے تاکہ وہ ہسپتال بنے اور نہ ہی لائبریری ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ بینظیر ہسپتال کومحکمہ صحت اپنے اختیار میں لیکرفعال کرے اورنوجوانوںکے علمی ذوق میں خلل نہ ڈالا جائے۔