پاک فضائیہ کا سی 130 طبی سامان لیکر کوئٹہ پہنچ گیا

April 06, 2020


پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ بلوچستان کی عوام کے لئے طبی سامان لے کر کوئٹہ پہنچ گیا ۔

پاکستان ایئر فورس کے نمبر 6 اسکواڈرن کا سی 130 طیارہ بلوچستان کی عوام کے لئے طبی اور امدادی سامان لیکر پی اے ایف بیس سمنگلی (کوئٹہ) پہنچا۔

پی اے ایف کا C-130آج امدادی مشن کے لئے پی اے ایف بیس نور خان سے روانہ ہوا تھا، طیارے میں تقریبا 11000 پاؤنڈ طبی سامان کوئٹہ پہنچایا ہے۔

طیارے میں تقریبا 11000 پاؤنڈ طبی سامان لایا گیا جس میں این 95 ماسک، حفاظتی لباس، دستانے، ٹیسٹنگ کٹس اور ادویات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور اس کا ایئر ٹرانسپورٹ بیڑہ ملک کے کونے کونے تک طبی اور امدادی سامان کی نقل و حمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔