بحرین میں پھنسے 200 سعودی شہریوں کی وطن واپسی

April 08, 2020

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی ہدایت پربحرین میں پھنسے 200 سعودی عرب کے شہری وطن واپسی واپس پہنچ گئے۔

سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق 200 سعودی شہریوں کا پہلا قافلہ شاہ فہد پل سے سعودی عرب میں داخل ہوا ہے۔

سعودی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بحرین سے سعودی عرب آنے والے سعودی شہریوں کورونا کے خدشے کے پیش نظر 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2ہزار 795 جبکہ اموات 41 ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: سعودی نومولود نے کورونا کو شکست دے دی

سعودی عرب میں 2ہزار 139کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں ،615 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 41 کی حالت تشویش ناک ہے۔