دعا سے بڑی طاقت کوئی نہیں، ماہرہ خان

April 09, 2020

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان شبِ برأت کے موقع پر عبادتوں میں مصروف ہیں۔ ملک بھر میں آج رات کے حوالے سے شوبز انڈسٹری اور دیگر مشہور شخصیات نے اپنے پیغامات سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے ہیں۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شبِ برأت کے حوالے سے لکھا کہ کوئی بھی طاقت دعا سے بڑی نہیں، آج بخشش اور رحمتوں کی رات ہے، ﷲ تعالیٰ ہم سب پر رحم کرے۔

ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ وہ ﷲ تعالیٰ سے ہدایت کی طلب گار ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے گھروں پر رہ کر عبادت کرنے کا بھی کہا ہے۔