لاک ڈاؤن، شب برأت پر مساجد میں اجتماعات نہیں ہوئے

April 09, 2020


رحمتوں اور برکتوں والی شب برأت پر گھروں میں گزشتہ رات خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔تاہم لاک ڈاؤن کے باعث مساجد میں اجتماعات نہیں ہوئے۔

لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں ملکی سلامتی اور کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

شب برأت کے موقع پر سندھ میں بھی لاک ڈاؤن میں سختی رہی، کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر مذہبی اجتماعات اور قبرستان جانے پرپابندی عائد رہی، مزارات پرعوام کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا تھا جبکہ پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا۔

کراچی کے سخی حسن قبرستان کے باہر شہریوں کا رش رہا، پولیس نے شہریوںکو داخل ہونے سے روک دیا، جس پر شہریوں نے قبرستان کے داخلی دروازے پر ہی فاتحہ پڑھی۔