یمن میں 2 ہفتوں کیلئےمکمل جنگ بندی کا اعلان

April 09, 2020

عرب اتحادی افواج نے یمن میں 2 ہفتوں کے لیے مکمل جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

ترجمان عرب اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا اعلان کورونا کی وجہ سے بحران کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

عرب اتحادی افواج نے کہا کہ یمن میں جنگ بندی آج 9 اپریل سے 2 ہفتے کے لیے ہوگی۔

ترجمان عرب اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں حالات کے پیش نظر توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی صرف یمنی قوم کے لیے کی گئی ہے، جبکہ توقع ہے کہ حوثی باغی بھی جنگ بندی کی تجویز قبول کریں گے۔