سائرہ پیٹر کا لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر دھمال ریلیز

April 11, 2020

حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس مبارک 12 اپریل کو شروع ہوگا

پاکستان کی پہلی اوپیرا صوفی سنگر سائرہ پیٹر نے کہا ہے کہ قلندری دھمال کا جادو صدیوں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ صوفیانہ کلام میں وجد کی کیفیت ہوتی ہے جو سننے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیتی ہے۔

12 اپریل کو حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس مبارک شروع ہوگا، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار شاید دھمال نہ ہوسکے۔

اس لیے میں نے سوشل میڈیا پر اپنی آواز میں دھمال ریلیز کر رہی ہوں۔ اس دھمال میں انٹرنیشنل فنکاروں نے بھی حصہ لیا ہے۔

سائرہ پیٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ ’’دمادم مست قلندر‘‘ کی وڈیو موجودہ حالات میں پسند آئے گی۔

اوپیرا صوفی سنگر کا مزید کہنا تھا کہ صوفیانہ کلام گا کر مجھے روحانی سکون ملتا ہے، میری زندگی کا مقصد صوفیانہ کلام اور موسیقی کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔