حریم کو اپنے برائیڈل شوٹس کی یاد آنے لگی

April 14, 2020

معروف اداکارہ حریم فاروق کو اپنے برائیڈل شوٹس کی یاد آنے لگی ۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حریم فاروق نے پرانے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئسولیشن کے دوران وہ پرانے فوٹو شوٹ دیکھ کر ہی گزارا کررہی ہیں.


اداکارہ نے کہا کہ وہ ان دنوں اپنے کام کو بہت یاد کرتی ہیں۔

گزشتہ دنوں حریم فاروق نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انہیں گھر میں رہنا اچھا لگ رہا ہے اور یہ ان کے لئے فیملی کیساتھ وقت گزارنے کا اچھا موقع ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کا بھی کہا تھا۔