• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریکی کے بعد روشنی ہے یہ اللّہ کا نظام ہے، حریم فاروق

معروف اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ یہ بات یاد رکھیں کہ یہ اللّہ کا نظام ہے کہ اندھیرے کے بعد روشنی ہے، بُرا وقت ہمیشہ نہیں رہتا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حریم فاروق نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔


حریم فاروق نے اپنی اِس تصویر کے کیپشن میں سب سے پہلے تو شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی شاعری کے کچھ اشعار لکھے:

سورج نے دیا اپنی چھاؤں کو یہ پیغام

دُنیا ہے عجیب چیز کبھی صبح کبھی شام

اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ بات ہمیشہ یاد رکھیے گا کہ اندھیرے کے بعد ہمشیہ روشنی آتی ہے یہ ہی اللّہ کا نظام ہے، دُنیا میں اچانک جو تبدیلی آئی ہے یہ ناگزیر ہے لیکن کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا ہے اِسی طرح بُرا وقت بھی ایک دن ختم ہو جاتا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اِس لیے ضروری ہے کہ ہم اِس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں، ایک دوسرے کی مدد کریں اور مثبت رہیں، انشا اللّہ اچھا وقت بہت قریب ہے۔‘

حریم فاروق نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ ’آپ لوگ مثبت رہنے کےلیے کیا کر رہے ہیں؟‘

تازہ ترین