’کم جونگ ان کی صحت انتہائی خراب ہے‘، امریکی میڈیا

April 21, 2020


امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت انتہائی خراب ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کےبارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کم جونگ کی صحت دل کے آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان 15 اپریل کو اپنے والد کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شریک نہیں تھےجبکہ اس سے4 دن قبل وہ ایک سرکاری اجلاس میں شریک تھے۔

دوسری جانب کورین ویب سائیٹ کے مطابق کم جونگ ان کا 2 اپریل کو آپریشن ہوا تھا، طبیعت اب بہتر ہو رہی ہے۔ کم جونگ مشرقی ساحلی علاقے کی تفریح گاہ میں قیام پذیر ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل اور نیشنل انٹیلی جنس اس حوالے سے موقف دینے سے گریز کررہے ہیں۔

شمالی کوریا کی جانب سے خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔