مشیروں اور معاونین خصوصی کیخلاف درخواست اعتراض کیساتھ واپس

April 22, 2020

مشیروں اور معاونین خصوصی کیخلاف درخواست اعتراض کیساتھ واپس

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ پاکستان نے وزیراعظم کے مشیروں اورمعاونین خصوصی کے خلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی،عدالت عظمی کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم کا استعمال نہیں کیا اور درخواست میں عوامی مفاد سے متعلق وضاحت نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جہانگیرجدون نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی جس میں ملک امین اسلم خان،عبدالرزاق داد حفیظ شیخ، عشرت حسین، ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان سمیت 14 معاونین خصوصی اور اور 5 مشیران کو بھی فریق بنایا گیا۔