الیکشن مہم میں استعمال ہونے والا جہاز جہانگیر ترین اور میرا مشترکہ تھا، عبدالعلیم خان

April 23, 2020

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم اور حکومت سازی کے دوران استعمال ہونے والا جہاز جہانگیر ترین اور ان کا مشترکہ تھا۔

اپنے ویڈیو بیان میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور جہانگیر ترین نے جہاز مشترکہ طور پر لیز پر لیا تھا۔ جو بھی پارٹی میں آیا وہ ان کی یا جہانگیر ترین کی وجہ سے نہیں بلکہ عمران خان کی وجہ سے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سبسڈی دینے میں کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ صرف جہانگیر ترین کی ملز کا فرانزک آڈٹ نہیں ہو رہا، انکوائری جاری ہے سب سامنے آ جائے گا۔