لوئر دیر: مکان کی چھت گر گئی، 2 بچیاں جاں بحق

April 30, 2020

خیبر پختون خوا کے مالا کنڈ ڈویژن کے ضلع لوئر دیر میں واقع خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔

لوئر دیر کے دور افتادہ علاقے تالاش پٹو میں سحری کے دوران محمد نذیر نامی شخص کے مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی۔

مکان کی چھت گرنے سے محمد نذیر کی 2 بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی دونوں بہنوں کے عمریں 7 سال سے 10 تک بتائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کوئٹہ، مکان کی چھت گر گئی، باپ بیٹی جاں بحق

مقامی لوگوں نے بچیوں کی لاشوں کو نکال کر مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔