لاہور، پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

May 02, 2020


لاہور کے علاقے کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں کانسٹیبل کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس کی نفری ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاہنہ پہنچی تو وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس سے ملزمان کے پہلے سے گرفتار 2 ساتھی مارے گئے۔

پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں2 حملہ آور ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت اشفاق اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان نے پولیس کانسٹیبل ساجد کو رائے ونڈ ناکے پر گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔