پنجاب حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا حکم

May 02, 2020

پنجاب حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا حکم

پنجاب حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا حکم دے دیا، اب یوٹیلیٹی اسٹورز صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، شہری افطار کے بعد بھی خریداری کر سکیں گے۔

پنجاب میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز صبح 9 سے رات 8 بجے تک کھلیں گے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

یوٹیلیٹی ا سٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔

مراسلے کے مطابق شہری افطار کے بعد بھی خریداری کر سکیں گے، جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر کورونا کنٹرول سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

مراسلہ کے مطابق تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری نرخ واضح آویزاں کئے جائیں گے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گاہکوں کے لیے سینٹائزرز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔