حیدرآباد، کورونا وائرس کے مشتبہ مریض ڈاکٹر نوشاد حسین انتقال کرگئے

May 13, 2020

حیدر آباد (این این آئی)حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض ہلال احمر اسپتال کے ڈاکٹر نوشاد حسین انتقال کرگئے۔ڈپٹی کمشنر فواد سومرو کے مطابق ڈاکٹر نوشاد گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے اور گزشتہ 6 روز سے چھٹیوں پر تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈاکٹر نوشاد میں کورونا وائرس کی علامتیں تھیں تاہم ان کا ٹیسٹ نہیں کرایا گیا تھا، انکی تدفین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔