سنسان سڑک پر منچلوں کی اسکیٹ بورڈنگ

May 13, 2020

کینیڈا میں لاک ڈاؤن کے دوران سڑک پر منچلوں نے اسیکٹ بورڈنگ شروع کردی ۔

کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کے باعث کینیڈا میں بھی سناٹے کا راج ہے اور سڑکیں سنسان ہیں، ایسے میں کچھ منچلوں نے موقع سے فائدہ اُٹھایا اور اسکیٹ بورڈ کرنے نکل پڑے۔

یہ مناظر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایکسپریس وے پر دیکھے گئے جہاں تین منچلے سکیٹ بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شوق پورا کر رہے تھے۔

یوں سڑک پر سکیٹ بورڈنگ نے جہاں لوگوں کو حیران کردیا وہیں پولیس نے منچلوں کو پہلے تو منع گیا لیکن باز نہ آنے پر دھر لیا۔