میرے ہاتھوں پہ تمہارا نام کہاں کہاں لکھا ہے؟ اقرا کا یاسر سے سوال

May 21, 2020

پاکستان شوبز انڈسڑی کی نامور اداکارہ اقراعزیز نے یاسر حسین کو اُن کا نام اپنے ہاتھوں پر تلاش کرنے کا کام دے دیا۔

گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اقرا عزیز نے اپنی مہندی کے دن کے قیمتی لمحے کو یاد کرتے ہوئے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کردی۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر حسین اپنی اہلیہ کے مہندی لگے ہاتھوں میں کچھ تلاش کر رہے ہیں۔

اِس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اقراعزیز حسین نے لکھا کہ ’یہ وہ وقت تھا کہ جب میں نے یاسر سے کہا تھا کہ وہ میرے ہاتھوں کی تین مختلف جگہوں پر لکھے گئے اپنے نام کو تلاش کریں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ’افسوس کے ساتھ یاسر میرے ہاتھوں میں اپنا نام تلاش کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔‘

یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی اقرا اور یاسر حسین کو اُن کے منفرد انداز اور مضحکہ خیز حرکات کی وجہ سے مداح خوب پسند کرتے ہیں۔

یاسر حسین نے اقرا عزیز حسین سے اظہارِ محبت 2019 کے ایک ایوارڈ شو میں کیا تھا جس کے بعد دونوں گزشتہ سال 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔