• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز کو والدہ آسیہ عزیز نے ان کے گھر پر تحائف پہنچا کر حیران کر دیا۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اقرا عزیز اور ان کے شوہر نے خود ساختہ آئسولیشن اختیار کی ہوئی ہے۔

اقرا عزیز نے یاسر حسین سے گزشتہ برس دسمبر میں شادی کی تھی، جبکہ اس مرتبہ ان کی والدہ پہلی عیدی لے کر ان کے گھر پہنچیں۔


سنو چندہ کی اداکارہ نے اپنی والدہ کی جانب سے لائی گئی اس عیدی کے مناظر کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’امی اور نبیلہ باجی نے مجھے میری عیدی دے کر سرپرائز کر دیا ہے۔

اقرا عزیز نے یہ بھی لکھا کہ شادی کی بعد یہ ان کی پہلی عیدی ہے۔

بعد ازاں اقرا عزیز نے اپنی والدہ کو ماؤں کے عالمی دن پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے دعائیں کی۔

تازہ ترین